نئی دہلی ،10اکتوبر(یو این آئی)ملک کے دستور نے ہر شہری کو اپنے اختیار
کردہ مذہب اور عقیدے پر عمل کرنے، اس کی نشر و اشاعت کرنے، اس کے لئے ادارے
قائم کرنے اور اس کی تعلیم کو عام کرنے کا پورا حق دیا ہے۔
مذہب کی آزادی شٰخصی آزادی کے ذیل میں آتی ہے، آئین میں اس کی ضمانت دی گئی ہے اور اسے فرد کے بنیادی حق سے جوڑا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے آج یہاں ایک مجلس میں کیا۔